ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / باضابطہ حج پروازوں سے جانے والے تمام حاجیوں کی بنگلورو واپسی

باضابطہ حج پروازوں سے جانے والے تمام حاجیوں کی بنگلورو واپسی

Sat, 23 Jul 2022 12:21:04    S.O. News Service

بنگلورو،23؍جولائی(ایس او  نیوز)رواں سال بنگلورو سے حج کمیٹی کے ذیعہ راست حج فلائٹوں کے ذریعے سفر حج پر جانے والے تمام حجاج کی بنگلورو واپسی کا سلسلہ ہفتہ کی صبح مکمل ہو جائے گا،جبکہ دو اضافی فلائٹوں کے ذریعے بعد میں جانے والے 200حجاج کرام کی واپسی بین الاقوامی فلائٹوں کے ذریعے ہونی باقی ہے۔ جمعہ کی سہ پہر 4.40بجے بنگلور و کے کیمپے گوڑا انٹرنیشنل ایرپورٹ پر حجاج کی آٹھویں حج پرواز پہنچی۔410حجاج سعادت حج سے سرفراز ہو کر بنگلورو لوٹے۔ پہلی فلائٹ کی مانند اس فلائٹ میں بھی حجاج کی طرف سے افزود ہینڈ بیگ رکھ لئے جانے کے سبب فلائٹ کو لگیج کے دو پیلیٹ جدہ میں ہی چھوڑ کر آنا پڑا۔اس فلیٹ سے آنے والے 154حاجیوں کا لگیج نہیں لا یا جا سکا۔ سعودی ایرلائنس نے کہا ہے کہ جس طرح پہلی فلائٹ کے حجاج کے گھروں تک لگیج پہنچایا گیا اسی طرح اس فلائٹ کے حاجیوں کے گھروں تک بھی لگیج پہنچادیا جائے گا۔ نویں حج فلائٹ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 4.50بجے آنے کی امید ہے۔ اس فلائٹ سے آنے والے حاجیوں کو حج ٹرمینل سے نہیں بلکہ بین الاقوامی ایر پورٹ سے باہر نکلنا ہو گا۔ جبکہ دسویں اور آخری فلائٹ کی آمد صبح7.55بجے آنے کی امیدہے۔اس فلائٹ کی آمد کے ساتھ ہی باضابطہ حج فلائٹوں سے جانے والے تمام حاجیوں کی واپسی ہو جائے گی۔ البتہ بعد میں جن 200حجاج کو دو الگ الگ شیڈیولڈ فلائٹوں کے ذریعہ روانہ کیا گیا ان کی واپسی ابھی نہیں ہوئی ہے۔باقاعدہ حج فلائٹوں سے جانے والے تمام3100حجاج کی واپسی کا سلسلہ ہفتہ کے روز پورا ہو جائے گا، جبکہ باقی 200حجاج دو الگ الگ انٹرنیشنل فلائٹو ں سے وطن لوٹیں گے۔ جمعہ کی سہ پہر آنے والی فلائٹ میں چونکہ آندھراپردیش کے حاجیوں کی خاصی تعداد تھی،ان کا استقبال کرنے کے لئے آندھرا پردیش حج کمیٹی کے چیرمین غوث الاعظم اور مدن پلی کے رکن اسمبلی محمدنوازباشا موجود تھے۔


Share: